ریتک روشن کی ایک بار پھر دھوم

نئی دہلی، 5ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈکے نوجوان شائقین کے دلوں کی دھڑکن مشہوراداکار ریتک روشن اب بائیک ریسنگ گیم میں نظر آئینگے ۔اس گیم کا نام بھی ریتک کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ریتک بائیک ریسنگ گیم.حال ہی میں ایک انڈین گیمنگ کمپنی نے رتک روشن کے ساتھ اشتراک کیا اور ایک بائیک ریسنگ گیم لانچ کیا۔یہ گیم پہلی دفعہ ہندوستانی گیمنگ کمپنی کے ذریعے بنائے گئے بائیک ریسنگ گیم میں سے ایک ہے ۔گیمنگ سے آج کے نوجوان بغیر متاثر ہوئے نہیں رہ سکتے ۔کسی نہ کس شکل میں آج کی نوجوان پیڑھی گیمز اور گیجٹس کی شوقین ضرور ہے .جیسا کہ اس گیم کے تخلیق کار کا بھی کہنا ہے کہ بالی وڈ میں بائیک ریسنگ گیم کے لئے ریتک سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہو سکتا۔ریتک کی نوجوانوں فین فولّوئنگ کی ایک لمبی فہرست ہے ۔ریتک روشن یوتھ آئیکن مانے جاتے ہیں۔ریتک کا بائیک گیمز کے ساتھ بہت پرانا رشتہ ہے۔وہ انفرادی طور پر بھی گیمز اور گیجٹس پسند کرتے ہیں۔یہی نہیں اپنی کئی کامیاب فلموں میں گیمز اور بائیک اور گیجٹس کا استعمال کیا ہے . ریتک چنند اسٹائلش اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ریتک نے ’دھوم سیریز ‘میں بائیکر کا کردار نبھایا ہے جوبائیکرایک چور ہے ۔ریتک کی اس دھوم نے اس وقت خوب دھوم مچائی تھی۔شائقین نے اس فلم کو اور فلم کے کردار آرین کو خوب پسند کیا اور سراہا تھا۔آرین ایک افسانوی کردار رہا ہے جسے ہنوز فراموش نہیں کیا جا سکا ہے ۔