ریا پر نپسے ہسی کا قتل

لاس اینجلس ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریا پرنپسے ہسی کو اس کے اسٹور کے باہر دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق 33 سالہ ریا پر کو قریب ہی میں واقع ہائیڈ پارک سے متصلہ ایک گلی میں جہاں ان کا مراٹھن کلاتھنگ اسٹور واقع ہے، گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ فائرنگ کے دوران دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے لیکن ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس قتل واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے اور یہ بھی بتایا کہ اس قتل میں ایک سیاہ فام مرد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ریاپر کا اصلی نام ایرمیاس ڈیوڈس آشیڈوم ہے جسے جاریہ سال کے اوائل میں ’’وکٹری لیاپ‘‘ نامی البم پر گرامی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔