ریاض پر میزائل حملے کی مذمت کی

واشنگٹن، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے کئے گئے میزائل حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ھیتھر نوارٹ نے بیان جاری کر کے کہا کہ ہم اپنے شراکت دار سعودی عرب کو درپیش خطرات کے خلاف ان کی حمایت کرتے ہیں۔