ریاض میں تقریر کے دوران ٹرمپ نے کہاکہ ہندوستان میں بڑھتی بربریت اور حملے تشویش ناک

ریاض: امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے عرب اسلامک۔ یوایس سمیٹ کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ہندوستان دہشت گردی کاشکار ہے اور ان ممالک سے کہاکہ وہ دہشت گرد گروپ کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنی سرزمین پر اس طرح کی حرکتیں کو انجام دینے سے انہیں روکیں۔

صدر نے عہدلیا کہ مغربی ایشیاء ممالک کے ساتھ فسطائی نظریات کے خلاف ان تمام ممالک کے ساتھ جدوجہد میں وہ شامل رہیں گے جہاں کے خطہ پر اس طرح کاکام کیاجارہا ہے امریکہ سے لیکر انڈیا‘ آسٹریلیا سے لیکر ایشیاء’ متوتر وحشیانہ حملوں کے نشانے پر ہیں‘۔ پاکستان کانام لئے بغیر ٹرمپ نے کہاکہ’’ ہر ملک کو چاہئے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو پنپنے نہ دے‘‘۔

صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے بیرونی دورے کے موقع پراتوار کے روز دوپہر میں پچاس بڑے مسلم ممالک قائدین سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے مشرقی وسطی کے ممالک سے کہاکہ وہ اسلامک فسطائی طاقتوں کے خلاف خطے میں مضبوط جدوجہد کریں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کو’’ اچھے اور برے کے درمیان کی جدوجہد‘‘ قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ لڑائی’’ اسلام اور مغرب‘‘ کے درمیان کی نہیں ہے اور انہوں نے علاقے میں امریکہ کے رول کا بھی خلاصہ کیا۔