ریاست کی نئی شراب پالیسی پر چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔15جون ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی نئی شراب پالیسی کو قطعیت دینے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا جبکہ موجودہ شراب پالیسی کی میعاد جاریہ ماہ ختم ہوجائیگی ۔ حکومت جلد شراب کی واضح پالیسی مرتب کرنے کوشاں ہے ‘ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہا کہ فی الوقت تلنگانہ میں 2016 شراب کی لائسنس یافتہ دوکانیں ہیں ۔ یکم جولائی سے تلنگانہ میں نئی شراب پالیسی کو روبہ عمل لایا جانا چاہیئے ۔ اس دوران سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر تیار کی جانے والے شراب بالخصوص گڑمبہ کی تیاری و فروخت کے واقعات کا تدارک کرنے عوام کی جانب سے شکایتیں ونمائندگیاں وصول ہورہی ہیں جسکے پیش نظر چیف منسٹر نے سخت اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی ہیں ۔