حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این) : صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی پر الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش میں موجودہ سیاسی صورتحال کے لیے وہ ہی ذمہ دار ہیں ۔ ضلع مغربی گوداوری میں پرجا گرجنا سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے سونیا گاندھی کے اٹلی نژاد مسئلہ کو بھی اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ ان کے رویہ کی وجہ سے ہی تلگو بولنے والے عوام کے لیے سیاسی زندگی گھٹن بن گئی ہے ۔ کانگریس پارٹی ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر ووٹ بنک کی سیاست کررہی ہے ۔۔