راجمنڈری 4 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں مختلف مقامات سے 83 کروڑ روپئے کی غیر محسوب رقم ضبط کی گئی ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر بنور لال نے بتایا کہ 83 کروڑ روپئے اب تک 1,500 چیک پوسٹس پر ضبط کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پیسے اور شراب کے غیر قانونی استعمال کو روکنے بے شمار چیک پوسٹس قائم کئے گئے ہیں اور ہر ضلع میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کریگا ۔ یہاں تمام شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں جن پر کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائیگا ۔