ریاست میں 40 دواخانوں کو عصری بنانے اقدامات : ایٹالہ راجندر

حیدرآباد 3 اپریل ( آئی این این ) وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے آج کہا کہ ریساتی حکومت سارے تلنگانہ میں تقریبا 40 دواخانوں کو ماڈرن آلات کے ساتھ اپ گریڈ کریگی ۔ کریمنگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی دواخانوں میں نگہداشت صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ یہاں غریب مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کریمنگر ضلع ہاسپٹل کو عصری ایمرجنسی وارڈ اور سی ٹی اسکان ‘ ایم آر آئی اور دیگر سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔