حیدرآباد 14 نومبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں پیدا ہوئے ہر بچے کی تفصیلات درج کرنے حکومت خانگی ہاسپٹلس میں نئی عصری ٹکنالوجی متعارف کرنے اقدامات کریگی ۔ نیلوفر ہاسپٹل میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے بتایا کہ حکومت جڑواں بہنیں وانی ۔ وینا کو علحدہ کرنے تمام طبی مصارف خود برداشت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے بھی اقدامات کریگی ۔