ریاست میں گرمی کی لہر، حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری کا امکان

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہونچنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ ، رائلسیما کے علاوہ جنوبی ریاستوں کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت اور رطوبت برقرار ہے۔ اِس دوران اِسکائی میٹ نے کہاکہ ال نینو کی واپسی کے سبب جنوب مغربی مانسون معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں گرمی کی شدت کے سبب عوام گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور دن کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔