ریاست میں گرمی کی شدت برقرار

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ آج محبوب نگر اور ضلع نظام آباد میں درجہ حرارت بالترتیب 43 ڈگری سیلس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی گرفت رہا یہاں درجہ حراست 40.8 ڈگری سیلس ریکارڈ تک ریکارڈ إیا گیا ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ درج حرارت 41 اور 27 ڈگری سیلس کے آس پاس ہوگا اور مطلع جزوری طور پر ابر آلود رہے گا ۔ دونوں شہروں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہی اور دھوپ کی تمازت میں اضافہ دیکھا گیا ۔