صرف کے سی آر خاندان کو فائدہ ۔ صدر پردیش کانگریس
ریڈی پلی ( نرسا پورہ ) 28 اپریل ( این ایس ایس ) یہ المام عائد کرتے ہوئے کہ ریاست میں ڈکیتی اقتدار چل رہا ہے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست میں سوائے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خاندان کے کسی اور خاندان کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس کے اقتدار پر آنے کے بعد ریاست میں ہر بیروزگار نوجان کو فوری طور پر ماہانہ 3000 روپئے وظیفہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے تقیقن دیا کہ کانگریس پارٹی موجودہ اندرما ہاوزنگ مکانات میں ایک ایک کمرہ اضافی بھی تعمیر کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد کسانوں کو دھان پر فی کنٹل 200 روپئے بونس بھی دیا جائیگا ۔ یہاں کسانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب میں کسی خطاب کے بغیر واپس ہوگئے ہیں۔ چیف منسٹر نے پانی ‘ فنڈز اور ملازمتوں کے نعرہ پر علیحدہ تلنگانہ کی تحریک چلائی تھی لیکن کے سی آر خاندان کے ارکان کو ہی روزگار اور فنڈز حاصل ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے کسانوں کی پدیاترا کا تلجا پورم یں افتتاح بھی انجام دیا ۔ سابق وزیر سنیتا لکشما ریڈی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی فصلوں کو اقل ترین امدادی قیمت پر حاصل کرے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ٹی ار ایس حکومت نے کسانوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ایسے کسانوں کو جو اپنی فصلوں سے محروم ہوگئے ہیں فی ایکڑ 10,000 روپئے معاوضہ ادا کرے ۔ اجلاس میں سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار پاتی ہے تو کسانوں کے 2 لاکھ کے قرض معاف کردیگی ۔