۔8792 جائیدادوں کیلئے 2,77,518 امیدوار ، 45 منٹ قبل امتحانی مراکز پہونچنے کی ہدایت
حیدرآباد /23 فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 24 فروری تا 4 مارچ تک منعقد ہونے والے ٹیچرس تقررات کے تحریری امتحانات ( ٹی آر ٹی ) کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیتے ہیں ۔ امیدواروں کو کم از کم 45 منٹ قبل امتحانی مراکز پہونچ جانے کی ہدایت دی تاخیر کرنے والے امیدواروں کو ا متحان تحریر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 48 مضامین کی 8792 جائیدادوں کیلئے 2,77,518 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ جن کے ہال ٹکٹس ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے ایک نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بائیو میٹرک اتھینٹکشن کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے وقت لگے گا لہذا امیداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ امتحان کے مقررہ وقت سے 45 منٹ قبل امتحانی مراکز پہونچ جائے ۔ دیر سے مراکز پہونچنے والے امیدواروں کو امتحان تحریر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ صبح 10 بجے سے شروع ہونے والے امتحان کیلئے 9.15 بجے تک امتحانی مراکز میں داخل ہوجائے ۔ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونے والے امتحان کیلئے امیدوار 1.45 بجے امتحانی مراکز میں داخل ہوجائیں ۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ہال ٹکٹس کے ساتھ کوئی شناختی کارڈ ساتھ میں لائے ۔ امتحانات یا ہال ٹکٹس کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ٹی آر ٹی ہیلپ ڈیسک کے 8333923740 پر صبح 9.30 سے شام 6.30 بجے تک ربط پیدا کریں یا helpdesk@tspc.gov.in کو میل کریں ۔ ایس بی ٹی اور اسکول اسسٹنٹ امتحانات کے سوا باقی تمام امتحانات آن لائین میں انعقاد کئے جارہے ہیں ۔ لہذا امیدوار اپنے ویب سائیٹ میں دستیاب رکھا گیا لنک ( انسٹرکشن ٹو کیانڈیٹس ان سی بی آر ٹی اگزامنشن ) میں پہونچکر آن لائین تمثیل ٹسٹ کے ذریعہ پراکٹس کرسکتے ہیں ۔
جائیدادوں کیلئے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت دی کہ وہ سونے کی اشیاء پہن کر نہ آئے ۔ مہندی نہ لگائے ۔ امیدوار ہال ٹکٹس کے ساتھ شناختی کارڈ کے طور پر پاسپورٹ ، پیان کارڈ ، ووٹر آئی ڈی کارڈ ، آدھار کارڈ ، سرکاری ملازم ہوتو آئی ڈی کارڈ ساتھ میں لائے ۔ امتحان مکمل ہونے تک کسی کو باہر جان کی اجازت نہیں رہے گی ۔ امتحانی مراکز سے باہر نکلنے سے قبل اپنے پاس موجود پین ، رف پیپر ، انوجیلیٹرکے حوالے کیا جائے ۔ ہال ٹکٹ پر امیدوار کی تصویر صاف نظر نہ آئے تو ساتھ میں 2 پاسپورٹ سائز فوٹو لائے ۔ امیدوار کیلئے مختص کردہ کمپیوٹر اسکرین پر اس کی تصویر نام کے علاوہ دوسری شخصی تفصیلات درج رہیں گی ۔ موبائیل ، ٹیاب ، پین ڈرائیو ، بلو ٹوتھ ، واچ ، کیالکوٹلیٹر ، پرس ، نوٹ بکس وغیرہ کچھ بھی ساتھ نہ رکھیں ۔