ریاست میں وسیع تر انتظامی رد و بدل ۔ 22 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

بی پی اچاریہ کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ احمد ‘ندیم کمشنر لیبر ‘سشانک گوئل کمشنر تلنگانہ بھون دہلی ‘ وی ناگی ریڈی الیکشن کمشنر

حیدرآباد 12 اپریل ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے آج ریاستی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے 22 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ مسٹر کے پردیپ چندرا آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری برائے حکومت صنعت و تجارت کا تبادلہ کرکے انہیں اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ فینانس مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر وی ناگی ریڈی متبدلہ ۔ انہیں ریاستی الیکشن کمشنر تلنگانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر اجئے مشرا آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری برائے حکومت ( پول ) جے اے ڈی کا تبادلہ کرکے انہیں پرنسپل سکریٹری برائے حکومت محکمہ مال ( اکسائز و سی ٹی ) مقرر کیا گیا ہے جہاں مسٹر بی آر مینا آئی اے ایس کو مکمل اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔ شریمتی شالینی مشرا آئی اے ایس کو جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں محکمہ پنچایت راج میں متعین کیا گیا ہے جہاں انہیں مینیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ڈرنکنگ واٹر کارپوریشن مقرر کرکے مسٹر جے ریمنڈ پیٹر آئی اے ایس کو مکمل اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا جائیگا ۔ مسٹر سشانک گوئل آئی اے ایس کو جو پوسٹنگ کے منتظر تھے ریسیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون نئی دہلی مقرر کیا گیا ہے جہاں مسٹر اجئے مشرا آئی اے ایس کو مکمل اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا ۔ مسٹر اروند کمار آئی اے ایس سکریٹری برائے حکومت محکمہ توانائی کا تبادلہ کرکے انہیں سکریٹری برائے حکومت محکمہ صنعت و تجارت مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر کے پردیپ چندرا متبدلہ ۔ وہ محکمہ توانائی میں سکریٹری برائے حکومت کی مکمل ذمہ داری آئندہ احکام تک سنبھالیں گے ۔ مسٹر ہرپریت سنگھ آئی اے ایس سکریٹری برائے حکومت آئی ٹی ‘ ای اینڈ سی محکمہ کا تبادلہ کرکے سکریٹری برائے حکومت ایل ای ٹی اینڈ ایف مقرر کیا گیا ہے جہاں مسٹر آر وی چندرا ودن آئی اے ایس کو مکمل اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔ مسٹر رجت کمار آئی اے ایس کو جو پوسٹنگ کے منتظر تھے کمشنر سیول سپلائز و ایکس آفیشیو سکریٹری برائے حکومت امور صارفین ‘ تغذیہ و سیول سپلائز مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر سی پارتا سارتھی ۔ مسٹر وکاس راج آئی اے ایس کو جو پوسٹنگ کے منتظر تھے سکریٹری برائے حکومت ( پول ) جے اے ڈی مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر اجئے مشرا متبدلہ ۔ مسٹر جئیش رنجن آئی اے ایس نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آئی آئی سی کی خدمات محکمہ صنعت و تجارت سے واپس لے لی گئی ہیں اور انہیں سکریٹری برائے حکومت آئی ٹی ‘ ای اینڈ سی محکمہ مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر ہرپریت سنگھ آئی اے ایس متبدلہ ۔ مسٹر جئیش رنجن نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آئی آئی سی کی مکمل ذمہ داری مسٹر اے وی نرسمہا ریڈی کو سونپیں گے جو آئندہ احکام تک یہ ذمہ داری نبھائیں گے ۔ مسٹر سی پارتا سارتھی آئی اے ایس کمشنر سیول سپلائز کا تبادلہ کرکے انہیں اے پی سی اینڈ سکریٹری برائے حکومت زراعت و محکمہ امداد باہمی مقرر کیا گیا ہے بجائے ڈاکٹر ( شریمتی ) پونم مالکنڈیا متبدلہ ۔ انہیں اے پی کیڈر کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ مسٹر آر وی چندرا ودن کمشنر و ایکس آفیشیو سکریٹری برائے حکومت محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر اکسائز و نشہ بندی مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر احمد ندیم آئی اے ایس متبدلہ ۔ مسٹر بی پی اچاریہ آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری برائے حکومت ( باقی سلسلہ صفحہ 5 پر )