ریاست میں معمول سے زیادہ بارش ‘ کھمم سب سے آگے

حیدرآباد 3 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ کھمم ‘ محبوب نگر اور رنگا ریڈی ضلع میں یکم جون سے اب تک سب سے زیادہ بارش ہو رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے کہا کہ عادل آباد میں معمول کی بارش 201.7 ملی میٹر ہے جبکہ یہاں اب تک 263.8 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جو معمول سے 31 فیصد زیادہ ہے ۔ اسی طرح حیدرآباد میں اب تک معمول کی بارش 123.9 ملی میٹر ہے جبکہ اب تک یہاں 164.9 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جو معمول سے 33 فیصد زیادہ ہے ۔ کریمنگر میں اب تک کی معمول کی بارش 175.7 ملی میٹر ہے جبکہ یہاں اب تک 220.0 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جو 25 فیصد زیادہ ہے ۔ کھمم میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور یہ معمول سے 68 فیصد زیادہ ہے ۔ یہاں معمول کی بارش اب تک 170.6 ملی میٹر ہوتی ہے جبکہ اب تک 285.9 ملی میٹر تک بارش ہوچکی ہے ۔ محبوب نگر میں معمول کی بارش 104.1 ملی میٹر ہے جبکہ اب تک 157.1 ملی میٹر تک ہوگئی ہے جو معمول سے 51 فیصد زیادہ ہے ۔