سرکاری جائیدادوں پر تقررات میں 12 فیصد تحفظات کاتیقن ‘عوام کو عید کی مبارکباد ‘چیف منسٹر کا خطاب
حیدرآباد۔ 19جولائی(سیاست نیوز) ریاستی عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھر رائو نے ریاست میں سماجی‘ تعلیمی او رمعاشی پسماندہ طبقات سے مکمل انصاف کا یقین دلایا۔ عید الفطر کے موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی قیامگاہ واقع منسٹر س کوارٹرس پر عید کی خوشیوں افراد خاندان کے ساتھ شامل ہوتے ہوئے وزیراعلی نے ریاست کے مختلف محکموں میں ایک لاکھ سے زائد جائیدادوں پر ہونے والے تقررات میں مسلمانوں کی بارہ فیصد حصہ داری کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقد س موقع پر حکومت کی جانب سے بہتر انتظامات کی کوشش کی گئی جسکا مقصد ریاست میںمسلمانوں کی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ چندرشیکھر رائو نے کہاکہ ریاست کی عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ریاست کے دیگر قوموں اور طبقات کے ساتھ مسلمانوں کی ترقی کیلئے بھی حکومت جامع منصوبے تیار کر رہی ہے ۔ چندرشیکھر رائو نے ریاست میںفرقہ وارانہ ہم اہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے حکومت کے اقدامات میں تعاون کی اپیل کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمدمحمو دعلی نے کہاکہ پورے ملک میں تلنگانہ ایسی ریاست ہے جہاں مسلمانوں نے عید الفطر جوش وخروش کے ساتھ منائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 60 سالوں میںکسی بھی حکمران نے تلنگانہ کے مسلمانوں کو عید کے موقع پر خصوصی بجٹ فراہم نہیںکیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے اپنے کارناموں کے ذریعہ مسلم حکمرانوں کی خدمات کو بھی پیچھے چھوڑنے کاکام کیا ہے۔ جناب محمد محمود علی نے حکومت کی جانب سے غریب مسلمانوں میںدوساڑی ‘ کرتے پائجامہ کا کپڑے کی تقسیم کا بڑا کارنامہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ایک لاکھ نوے ہزار پیاکٹس کی تقسیم کے ذریعہ حکومت نے ریاست کے غریب مسلمانوں کو بھی عید کی خوشیوں میںشامل ہونے کاموقع فراہم کیا ہے۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ آج بیرونی ممالک سے حیدرآبا د لوٹنے والے لوگ ایئرپورٹ پرخوش آمدید اور عیدمبارک کے بورڈز دیکھ کر حیران ہیں اور یہ کہنے پر مجبور ہیںکہ پورے ملک میں بیرونی ممالک سے عید کے موقع پر وطن واپس لوٹنے والوں کا ایسا استقبال کہیں بھی دیکھنے کونہیںملا۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ حکومت ‘ریاست میںامن ‘ بھائی چارہ ‘ گنگا جمنی تہذیب کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن اور بھائی چارے سے ریاست میں خوشحالی اورترقی آئیگی۔انہوں نے مساجد اور عید گاہوں کے پاس عید الفطر کے موقع پر حکومت کے انتظامات کی ستائش کی۔ ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے چیف منسٹر کو تہنیت پیش کی گئی ۔ وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی‘ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ‘ ریاستی وزیر سرینواس یادو‘رکن اسمبلی بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن‘سابق ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر کے راجیا‘ ٹی آر ایس اراکین پارلیمنٹ مسٹر کے کیشو رائو‘ شریمتی کویتا ‘ بی سمن‘ بھورا نرسیا گوڑ ‘اراکین قانون ساز کونسل جناب محمد سلیم‘ سدھاکر ریڈی‘ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب عمر جلیل‘ جناب جلال الدین اکبر‘ پولیس کمشنر مہیندر ریڈی‘ سائبرآباد کمشنر سی وی آنند‘ کلکٹر حیدرآباد مسٹر نوین متل‘اسپیشل افیسر جی ایچ ایم سی مسٹر سومیش کمار کے علاوہ مختلف محکموں کے آئی اے ایس ‘ آئی پی ایس عہدیداروں کے علاوہ دیگر حکام اور ٹی آر ایس سینئر قائدین میرعنایت علی باقری‘ صوفی سلطان قادری‘ عبدالحق قمر‘ منور علی خان پرویز‘ شبیر احمد‘ عبدالمقیت چندہ‘ رحیم اللہ خان نیازی‘ عمربن قاسم‘ محمد عارف الدین‘ خواجہ عارف الدین‘ سمیر یمنی‘ محمد مسیح اللہ‘ارشد علی خان‘ پریم کمار دھوت‘ ایس جے علی‘ نندو ویاس اور دیگر موجود تھے۔ ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد اڈھاک کمیٹی رکن اعظم علی خرم نے انتظامات کی نگرانی کی۔