حیدرآباد 26 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ چار دن میں موسم خشک رہے گا ۔ اعظم ترین درجہ حرارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی جبکہ ایک دو مقامات پر یہ معمول سے قدرے زیادہ رہا ۔ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں اعظم ترین درجہ حرارت کچھ مقامات پر 41 ڈگری سلسئیس کے آس پاس پہونچ گیا ہے جبکہ تلنگانہ میں بھی بعض مقامات پر یہ 41 ڈگری سلسئیس تک پہونچ گیا ہے ۔ حیدرآباد میں آج اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر اور اطراف میں مطلع عام طور پر صاف رہے گا اور اعظم ترین درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کی امید نہیں ہے ۔