حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) مشرقی وسط خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث آندھراپردیش میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے سائنسداں نرسمہا راؤ نے کہاکہ ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث تلنگانہ اور رائلسیما کے علاقوں میں اوسط یا تیز بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا۔ شہر کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔