حیدرآباد 19 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات کے بموجب شمال مغربی خلیج بنگال اور اطراف میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اس کے حلقہ اثر میں مزید وسعت بھی دکھائی دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ کل شمالی مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئی صورتحال بھی برقرار ہے ۔ وہاں بھی موسمی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ اس کے اثر سے تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن کے دوران کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ تاہم آئندہ پانچ دنوں کے دوران کتہ گوڑم ‘ کریمنگر ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ منچریال ‘ کھمم ‘ نظام آباد ‘ جگتیال ‘ ورنگل ‘ محبوب آباد ‘ بھداردری ‘ عادل آباد ‘ راجنا سرسلہ اور دوسرے مقامات پر شدید سے بہت زیادہ شدید بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور ہوا ہے ۔