ریاست میںسردی کی لہر مزید دو دن جاری رہنے کا امکان

حیدرآباد 28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں کچھ مقامات انتہائی شدید سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عادل آباد ‘ کھمم ‘ میدک ‘ کریمنگر میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ حالانکہ ریاست میں موسم خشک رہے گا تاہم درجہ حرارت معمول سے 3تا 4 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے ۔ تلنگانہ میں عادل آباد میںسب سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ آندھرا پردیش میں تاہم اقل ترین درجہ حرارت کچھ مقامات پر 3تا 4 ڈگری کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ رائلسیما میں بھی اقل ترین درجہ حرارت میں 2 تا 3 ڈگری کی کمی درج کی گئی ہے ۔ آندھراپردیش میں سب سے کم 13 ڈگری درجہ حرارت کالنگاپٹنم اور آروگیہ ورم میں ریکارڈ کیا گیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں صبح کے وقت کہر کا امکان ہے اور دن میں مطلع صاف رہے گا ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 29 اور اقل ترین 11 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔