ریاست راکھین میں مخالف تارکین وطن احتجاج کا منصوبہ

یانگون۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بدھ مت کے سخت گیر پیرو میانمار کی گڑبڑھ زدہ ریاست راکھین میں یوم احتجاج منانے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ مقامی عہدیدار کشتی کے ذریعہ نقل مقام کرنے والے افراد کی خلیج بنگال میں مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ راکھین میانمار کی غریب ترین ریاستوں میں ایک ہے ‘ یہاں پر فرقہ وارانہ کشیدگی بدھ مت کے پیروؤں میں جو اکثریت میں ہیں اور روہنگیا مسلمانوں کی اقلیت کے درمیان ایک عرصہ سے موجود ہیں ۔ روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت بے گھر ہوچکی ہے اور 2012ء میں خوفناک فرقہ وارانہ فسادات کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں ۔ ایک علاقائی تارکین وطن نے کہا کہ یہ بحران کمزور توازن کو مزید کمزور کررہا ہے ‘ کیونکہ ریاست میں مقیم روہنگیا مسلمان شدید مصائب کا شکار ہیں ۔ لاکھوں روہنگیا مسلمان میانمار سے حالیہ برسوں میں فرار ہوچکے ہیں ۔ بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کرچکے ہیں ۔ قبل ازیں وہ ملیشیا اور انڈونیشیا کا رُخ کررہے تھے ۔ یہ خروج بڑے پیمانے پر نظرانداز کیا گیا تھا جب تک کہ تھائی لینڈ میں گذشتہ ماہ انسانی اسمگلنگ کی تجارت کے خلاف کارروائی سے علاقائی بحران پیدا ہوگیا ۔ پتہ چلا کہ روہنگیا مسلمان تارکین وطن زمین اور سمندر دونوں جگہ کثیر تعداد میں موجود ہیں ۔4500 روہنگیا اور بنگلہ دیشی تارکین وطن اس وقت سے اب تک اس علاقہ میں بہہ کر ساحل پر آچکے ہیں

اقوام متحدہ کے تخمینہ کے بموجب دیگر 2000سے زیادہ تارکین وطن سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ برسوں سے اس خروج کی جانب سے حکومت میانمار میں آنکھیں بند کررکھی تھی ۔ گذشتہ 15دن کے دوران میانمار کی بحریہ نے پتہ چلایا ہے کہ مزید دو کشتیاں 900تارکین وطن کے ساتھ مغربی راکھین ریاست واپس لائی گئی ہیں ۔ دریں اثناء بیجنگ موصولہ اطلاع کے بموجب میانمار کی اپوزیشن قائد آنگ سانگ سوچی کے اولین دورہ چین کے موقع پر جو آئندہ ہفتہ ہوگا ‘ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج بین الاقوامی سرحد پر پائی جانے والی کشیدگی دور کرتے ہوئے حکومت میانمار کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ۔ حکومت چین نے کہا کہ اسے سابق ناگواریوں پر کوئی شکایت نہیں ہے ۔ چین کسی بھی شخص کا استقبال کرنے تیار ہیں جو دوستانہ عزائم کے ساتھ چین کا دورہ کرے گا ۔ آنگ سانگ سوچی کو ایک نامور سیاستداں قرار دیتے ہوئے سرکاری خبر رساں ادارہ جن ہوا نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ ان کا پانچ روزہ دورہ جس کا آغاز 10جون سے ہوگا کامیاب رہے گا ۔