ریاست تلنگانہ کی آبادی چار کروڑ سے کم

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : یہ بات سرکاری طور پر مصدقہ ہے کہ ریاست تلنگانہ کی آبادی چار کروڑ نہیں ہے جب کہ ہندوستان کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کی آبادی 3 کروڑ ، 52 لاکھ 93 ہزار 978 نفوس پر مشتمل ہے ۔ جن میں 1.77 کروڑ مرد اور 1.74 کروڑ سے زائد خواتین ہیں ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ ’ فل بک آف اسٹائیٹیکل ایڈ کے مطابق ضلع رنگاریڈی 52 لاکھ ، 96 ہزار 741 نفوس جو کہ ریاست کی آبادی کا 15.5 فیصد کثیر آبادی والا ضلع ہے ۔ ضلع محبوب نگر 40 لاکھ 53 ہزار 028 ، 11.52 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

ضلع نظام آباد کی آبادی 25 لاکھ 51 ہزار 335 ، 7.25 فیصد آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ سال 2001 مردم شماری کے مطابق ضلع حیدرآباد میں تلنگانہ کی آبادی کا 12.36 فیصد سب سے زیادہ رہائش پذیر تھا ۔ رنگاریڈی جو 11.54 فیصد آبادی کے ساتھ دوسرے نمبر اور ضلع نظام آباد 7.54 فیصد آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا ۔ مذہب واری آبادی کو دیکھا جائے تب تلنگانہ میں 2.66 کروڑ ہندو ، 38 لاکھ 53 ہزار مسلمان جو کہ آبادی کا 11 فیصد ہے ۔ 3 لاکھ 84 ہزار 373 عیسائی ، 23 ہزار 821 سکھ رہتے بستے ہیں ۔ حیدرآباد تلنگانہ کا کثیر آبادی والا ضلع ہے جہاں فی مربع کلومیٹر 18 ہزار 172 افراد بستے ہیں جب کہ ضلع رنگاریڈی فی مربع کلومیٹر 707 افراد اور عادل آباد میں سب سے کم 170 افراد فی مربع کلومیٹر رہتے بستے ہیں ۔ سال 2001 مردم شماری کے دوران بھی حیدرآباد کی آبادی 17649 فی مربع کلومیٹر تھی جب کہ ضلع عادل آباد کی سب سے کم 154 افراد فی مربع کلومیٹر آبادی تھی ۔۔