حیدرآباد /17 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ موسمیات نے آج کہا ہے کہ تلنگانہ کے عادل آباد ، کمرم بھیم ، نرمل ، نظام آباد ، کریم نگر ، جگتیال ، منچریال ، راجنا سرسلہ ، پداپلی اور کاماریڈی میں علحدہ علحدہ طور پر شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ساحلی آندھرا کے کچھ مقامات پر متوسط تا معمولی بوندا باندی کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ رائلسیما اور تلنگانہ کے کچھ علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی و متوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ حیدرآباد و اکناف کے علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ درجہ حرارت 22 تا 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان میں رہے گا ۔