ویٹنگ لسٹ 856 تک درخواست گذار منتخب
حیدرآباد24 جولائی ( پریس نوٹ ) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان اور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہے کہ ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ سے مزید 23درخواست گذاروں کا حج 2018 کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ چنانچہ اب ویٹنگ لسٹ نمبر 828 سے لے کر 856تک کے درخواست گذار اپنی درخواست میں درج زمرہ کے مطابق حج مصارف کی رقم 28 جولائی تک ادا کردیں اور بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ ‘ایک عدد کلر فوٹو گراف اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنیس سرٹیفیکیٹ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاؤز نامپلی میں جمع کروادیں ۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر "Fee Type 25 ” 32175020010 میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 میں یا راست آن لائین www.hajcommitte.gov.in پر جمع کروائیں۔