حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش میں آج میگا انجینئرنگ انفراسٹرکچر لمٹیڈ ( ایم ای آئی ایل ) کی ذیلی کمپنی ایم جی پی ایل نے اس کے 50 میگاواٹ سولار تھرمل پاور پلانٹ کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس پر 848 کروڑ کی لاگت آئے گی ۔ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں چھ سو ایکڑ رقبہ پر تعمیر کئے جانے والے پلانٹ سے 110 ملین شمسی توانائی یونٹس پیدا کئے جائیں گے ۔ ایم جی پی ایل نے جاری کردہ بیان میں اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اس پلانٹ کا راست اور بالراست طور پر دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو فائدہ ہوگا ۔ کیوں کہ این ٹی پی سی نے دونوں ریاستوں کو چار گنا زائد 440 ملین یونٹس سنٹرل کوٹہ سے مختص کئے ہیں ۔۔