اے نعیم ہاشمی او ایس ڈی کڑپہ اور کے عارف حفیظ اے ایس پی نرسی پٹنم مقرر
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے آج جملہ 9 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے و تقررات عمل میں لاتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسٹر ایس شیام سندر آئی پی ایس کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ( لیگل ) مقرر کیا گیا ۔ مسٹر اے نعیم ہاشمی آئی پی ایس کو بحیثیت او ایس ڈی ضلع کڑپہ مقرر کیا گیا ۔ مسٹر اودئے بھاسکر آئی پی ایس کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی تعینات کیا گیا ۔ ایشوریہ ریستوگی آئی پی ایس کو او ایس ڈی ضلع اننت پور مقرر کیا گیا ۔ مسٹر کے عارف حفیظ آئی پی ایس کو اے ایس پی نرسی پٹنم ( ضلع وشاکھا پٹنم ) تعینات کیا گیا ۔ ایم دیپیکا آئی پی ایس کو اے ایس پی پاروتی پورم تعینات کیا گیا ۔ مسٹر امیت بردار آئی پی ایس کو اے ایس پی پاڈیرو ضلع وشاکھا پٹنم مقرر کیا گیا ۔ وی اجیتا آئی پی ایس کو اے ایس پی رمپا چوڈاورم تعینات کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایس گومتی آئی پی ایس کو اسالٹ کمانڈر ( گرے ہاونڈس ) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔۔