ریاستی گورنر کا آج دورہ ورنگل

حیدرآباد۔23مارچ ( سیاست نیوز) گورنر ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کل یعنی 24 مارچ کو ضلع ورنگل میں مختلف مقامات کا دورہ کریں گے ۔ راج بھون کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گورنر ریاست تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے دورہ ورنگل کے موقع پر وہ ہزار ستون کی دیول ( مندر) رامپا تالاب ‘ بھدرا کالی ‘ کوٹہ ‘ گولونہ ( منادر ) کا مشاہعہ کرنے کے علاوہ دیگر مقامات کابھی دورہ کریں گے ۔ بتایا جاتا ہیکہ بالخصوص حکومت تلنگانہ کی جانب سے مثالی ومنفرد انتہائی اہمیت کا حامل پروگرام کے تحت جاری مشین کاکتیہ کے انجام دیئے جانے والے پروگرامس کا ملگ منڈل کے گھن پور اور ملم پلیتالابوں سے مٹی نکالنے کی عملی کاموں کا بھی معائنہ کریں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ ضلع نظم و نسق کی جانب سے گورنر کے پروگرام کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔