حیدرآباد 26 اپریل ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر عمارات و شوارع ‘ بہبودی خواتین و اطفال ٹی ناگیشور راؤ نے آج آنگن واڑی ہیلپ لائین 155209 کی شروعات کی ۔ یہ ہیلپ لائین حاملہ خواتین اور دوسری لڑکیوں و بچوں کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ہوگی ۔ یہ ہیلپ لائین صبح 9.30 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریگا ۔ اس ہیلپ لائین کے آغاز کے بعد سیکریٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ لوگ اپنی شکایات کیلئے اس مفت نمبر پر کال کرسکتے ہیں اور وہ ٹال فری نمبر کے ذریعہ ہی ان کی یکسوئی بھی کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کی نگرانی اور دیکھ بھال بہبودی خواتین اور بہبودی اطفال محکمہ کی جانب سے جی وی کے ۔ ایم ایم آر آئی کے ساتھ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ تلنگانہ ملک میں ایسی پہلی ریاست ہے جس نے اس سہولت کا آغاز کیا ہے اور ملک کی کسی ریاست نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے ۔