حیدرآباد۔11؍ مئی ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ نائنی نرسمہا ریڈی 12؍ مئی کوکاماریڈی کے سداشیو نگر کا دورہ کریںگے۔اس موقع پر وہ سداشیو نگر پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے اور چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کے ہاتھوں شروع کردہ کاموں کا جائزہ لیں گے۔ متعلقہ رکن اسمبلی یلاریڈی مسٹر اے رویندرریڈی نے وزیر داخلہ کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں وہ یہاںٹی آر ایس کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔