حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ پنچایت راج نے ریاستی سطح پر 9355 جونیر پنچایت سکریٹریز کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ جملہ جائیدادوں میں اضلاع کے سطح پر عادل آباد 335 ، بھدرادری کتہ گوڑم 387 ، جگتیال 288 ، جنگاوں 206 ، جیا شنکر بھوپال پلی 304 ، گدوال 161 ، کاماریڈی 436 ، کریم نگر 229 ، کھمم 485 ، کمرم بھیم آصف آباد 235 ، محبوب آباد 370 ، محبوب نگر 511 ، منچریال 232 ، میدک 346 ، میڑچل ملکاجگری 27 ، ناگرکرنول 311 ، نلگنڈہ 661 ، نرمل 322 ، نظام آباد 405 ، پداپلی 194 ، راجنا سرسلہ 177 ، رنگاریڈی 357 ، سنگاریڈی 446 ، سدی پیٹ 338 ، سوریہ پیٹ 342 ، وقار آباد 429 ، ونپرتی 159 ، ورنگل رورل 276 ، ورنگل اربن 79 اور یادادری بھونگیر 307 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے ڈگری کامیابی کے ساتھ کمپیوٹر سے واقفیت ہونی چاہئے اور امیدوار کی عمر 31 اگست 2018 تک 18 ۔ 39 برس کے درمیان ہونی چاہئے اور درخواست فیس 800 روپئے ہے۔ اہلیتی امتحان ڈگری سطح پر آبجکٹیو طریقہ پر ہوگا اور تحریری امتحان دو پرچوں پر مشتمل ہوگا ۔ پرچہ اول میں 100 سوالات کے لیے 100 نمبرات اور وقت 120 منٹ ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 12-9-2018 مقرر کی گئی ہے اور درخواست فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 11-9-2018 طئے کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ tspri.cgg.gov.in ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔