ریاستی حکومت ایم ایس ایم ای شعبہ کیلئے نئی پالیسی شروع کرے گی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے مرکز کے کریڈٹ گیارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزس (CGTMSE) کے خطوط پر ایک نئی پالیسی کے آغاز پر کام کیا جارہا ہے تاکہ ریاست میں ایم ایس ایم ای شعبہ کے انٹرپرنیئرس ضمانت کے بغیر بنک قرض سے استفادہ کرسکیں ۔ ریاستی حکومت بنکس کے ساتھ ایک ایسا انتظام کرے گی جس میں حکومت اس طرح کے قرضہ جات کی پشت پناہی کرے گی اور عدم ادائیگی کی صورت میں بنکس کو یہ قرضہ جات ادا کرے گی ۔ کمشنر انڈسٹریز ، کامرس اینڈ ایکسپورٹ پروموشن ، حکومت تلنگانہ جئیش انجن نے کہا کہ ایم ایس ایم ای شعبہ کے لیے ہم ریاستی سطح پر بھی ایک سی جی ٹی ایم ایس ای قائم کریں گے ۔ ریاستی حکومت بنکس کی جانب سے انٹرپرنئیرس کو فراہم کئے جانے والے قرضہ جات کے لیے ذمہ دار ہوگی اور اگر کوئی ایم ایس ایم ای قرض ادا نہ کرے تو ایسی صورت میں ریاستی حکومت اس شعبہ کے لیے مختص فنڈ سے بنکس کو صد فیصد قرض ادا کرے گی ۔۔