ریاستی حکومتوں کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیز کی مخالفت

حیدرآباد۔ 29 نومبر (آئی این این) تلگو دیشم رکن پارلیمان جے سی دیواکر ریڈی نے سیاسی پارٹیوں اور ان کی حکومتوں پر شدید تنقید کی کہ وہ ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے بہبودی اسکیمات شروع کررہی ہیں۔ اننت پور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پیشرو حکومتوں کی جانب سے تقسیم کردہ سبسڈیز کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی اسکیموں سے ریاستوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔