رہزن جوڑا گرفتار، ترملگری پولیس کی کارروائی

حیدرآباد۔/2 مئی، ( سیاست نیوز) ترملگری پولیس نے ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا جو رشتہ دار کے مکان میں رہزنی کی واردات انجام دی تھی۔ پولیس کے بموجب 24 سالہ کے وجئے کمار اور اس کی بیوی رمیا شری جو پرتعیش زندگی گذارنے کے عادی ہیں اکثر چھوٹے موٹے سرقے کیا کرتے تھے۔ مذکورہ جوڑے نے اپنے قریبی رشتہ دار جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے کے مکان واقع ترملگری پہنچ کر اس کی الماری سے طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا۔ 27 اپریل کو دوبارہ وجئے کمار اور اس کے بیوی رمیا شری نے اپنے رشتہ کی بہن کے مکان میں رہزنی کے بعد وہ جگدیو پور فرار ہوگئے۔ مسروقہ مال کو سدی پیٹ میں گروی رکھ دیا اور پرانی کار حاصل کرکے اس میں تفریح کررہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔