ممبئی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار رہتک روشن اور ان کی بیوی سوزین خان کی فیملی کورٹ نے آج طلاق منظور کرلی۔ رہتک کے وکیل مرنالینی دیشمکھ نے بتایا کہ عدالت نے دونوں کی طلاق منظور کرلی اور یہ باہمی رضامندی سے ہوئی۔ رہتک روشن اور سوزین خان کی شادی 14 سال قبل ہوئی تھی۔ اُنھیں دو بچے بھی ہیں۔ وہ جاریہ سال اپریل میں عدالت سے رجوع ہوئے اور باہمی رضامندی سے علیحدگی کی درخواست دی تھی۔ گزشتہ سال 14 ڈسمبر کو اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔