حیدرآباد۔/2اپریل، ( این ایس ایس ) سیما آندھرا کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھوویرا ریڈی آج نئی دہلی روانہ ہوگئے جنہیں اسمبلی اور لوک سبھا امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دینے کیلئے اے آئی سی سی نے طلب کیا تھا۔ وہ مزید دو دن دہلی میں قیام کریں گے۔ اے آئی سی سی قیادت سے ان کی ملاقات کے موقع پر مرکزی وزیر کے چرنجیوی اور پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر بوتسہ ستیہ نارائنا بھی موجود رہیں گے۔ اے آئی سی سی ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کی ہے جن کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔