پٹنہ ۔ 11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لالوپرساد ہمارے قائد ہیں اور اس پر کوئی مباحث نہیں ہوسکتے ۔ آر جے ڈی کے سینئر قائد رگھونش پرساد سنگھ نے آج کہا کہ وہ چیف منسٹری کے امیدوار کی حیثیت سے نتیش کمار کی نامزدگی کے مخالف نہیں ہیں کیونکہ عظیم اتحاد جے ڈی ( یو) ‘ آر جے ڈی اور اب کانگریس پر مشتمل ہے ۔ نتیش کمار نے تاہم اسے بدبختی قرار دیا کہ محمدشہاب الدین کے تبصرے کہ وہ ’’ حالات کی وجہ سے چیف منسٹر ہیں ‘‘ کہنے سے برسراقتدار اتحاد میں دراڑوں کا ثبوت ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھے چیف منسٹری کے عہدہ کا اختیار دیا ہے ۔ میں عوام کے دیئے ہوئے اختیار کا احترام کروں یا کسی کے نامناسب تبصرہ کا ۔ انہوں نے ان الزامات کو بھی بکواس قرار دیا کہ ان کی حکومت نے شہاب الدین کی رہائی میں سہولت فراہم کی ہے جو چار میعادوںکے لئے سیوان کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں ۔