ممبئی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 26 سالہ ڈاکٹر پائل تدوی جس نے اپنے سینئر ساتھیوں کی جانب سے اس کی ذات پر شدید و رکیک حملے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی تھی۔ اس کے والدین اور سرپرستوں نے تدوی جہاں کام کرتی تھی، ممبئی کے اس دواخانہ کے سامنے منگل کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مزید احتجاجی بھی پائل تدوی کی ماں عابدی اور ان کے والد سلمان کے ساتھ مظاہرہ میں شامل ہوگئے۔ احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ ان تینوں ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے مبینہ طور پر پائل کو ذہنی طور پر اذیت پہنچائی اور ان کی ذات کے تعلق سے مغلظات کا استعمال کیا۔ احتجاج کرنے والوں میں واچٹ بہوجن اگاڈی، دلت اور قبائیلی تنظیمیں شامل ہیں۔ مہاراشٹرا کے اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین نے بھی مذکورہ دواخانہ کے حکام کو نوٹس جاری کی ہے۔