رکن پارلیمنٹ بی سمن ہمت ہے تو مجھے چھو کر دکھائیں ‘ جگا ریڈی

حیدرآباد 3 جون ( این ایس ایس ) پیدا پلی کے رکن پارلیمنٹ بی سمن کی جانب سے ان کا سر منڈوانے اور سارے شہر میں گشت کروانے کی دھمکی کو قبول کرکے سابق رکن اسمبلی جئے پرکاش ریڈی عرف جگا ریڈی نے سمن سے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو انہیں چھو کر دکھائیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جگا ریڈی نے الزام عائد کیا کہ سمن بچہ ہیں اور ان پر کئی الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمن نے تلنگانہ تحریک کے دوران چندر شیکھر راؤ کی خوشنودی حاصل کرنے دو طلبا کی جان لی تھی ۔ جگار یڈی نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس برسر اقتدار آتی ہے تو قتل کے ان واقعات کی تحقیقات کروائیگی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا سمن میں ہمت ہے کہ وہ چیف منسٹر کے ساتھ عثمانیہ یونیورسٹی میں جلسہ کرسکیں ۔