رکن اسمبلی و فلمسٹار بالا کرشنا کے خلاف پولیس میں شکایت

حیدرآباد 21 اپریل ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم کے خلاف ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں نے آج رکن اسمبلی و فلم اسٹار بالا کرشنا کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی اور لنگر حوض پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ یاد رہے کہ تلگو دیشم نے اب بی جے پی کے خلاف سخت تیور اپنائے ہیں ۔ رکن اسمبلی و فلم اسٹار بالا کرشنا وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم کے خلاف ریمارکس کیے ۔ اس بیان پر تلنگانہ بی جے پی بھڑک اٹھی ۔ رکن کونسل مسٹر رامچندر نے آج او یو سٹی پولیس میں شکایت درج کروائی اور کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگریز بیانات دیتے ہوئے عوام کو مشتعل کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے بالا کرشنا کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔