حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست (پریس نوٹ) حلقہ اسمبلی صنعت نگر رکن اسمبلی مسٹر پی سرینواس یادو نے محلہ بہلول خان گوڑہ سنجیوا ریڈی نگر کا پیدل دورہ کیا اور مقامی افراد سے ملاقات کی۔ بعد ازاں اردو میڈیم اسکول کیلئے تعمیر کردہ کمیونٹی ہال کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور ہاؤزنگ بورڈ کے عہدیداروں کمیونٹی ہال کی تعمیری کام میں مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کی ۔ بستی و مسجد کمیٹی کے صدر مسٹر محمد نصیرالدین قادری نے رکن اسمبلی مسٹر پی سرینواس یادو اور کارپوریٹر مسرز شیو کماری کی گلپوشی کی اور ماہ رمضان المبارک مقدس میں بلدی برقی آبرسانی کے علاوہ شب معراج ، شب برأت ، شب قدر کے راتوں کو محلے اور مسجد کو روشن کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر محمد یوسف الدین قادری ، شیخ امجد ، شیخ جعفر ، نذیر حسین ، محمد شبیر علی ، احمد شریف ، شیخ رحمان ، شیخ احمد ، سید شریف الدین عظیم ، محمد وسیم احمد ، عبدالرؤف ، محمد اکبر ، محمد فریدالدین ، محمد میاں قریشی ، محمد اصغر اور محمد یونس بھی موجود تھے۔