رکن اسمبلی آٹو میں سکریٹریٹ پہنچے ‘سیکوریٹی عملہ کا ناروا سلوک

حیدرآباد /9 اپریل (سیاست نیوز) سی پی ایم رکن اسمبلی مسٹر سُنم راجیا کو سکیوریٹی عہدیداروں نے پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے سکریٹریٹ میں داخل ہونے سے روک دیا اور شناختی کارڈ طلب کرتے ہوئے ان کی توہین کی گئی ۔ اسمبلی حلقہ بھدرا چلم کی نمائندگی کرنے والے سی پی ایم کے رکن اسمبلی مسٹر ایس راجیا آج آٹو میں سکریٹریٹ پہنچے ۔ وہ جیسے ہی باب الداخلہ پر پہونچے ‘ ڈیوٹی انجام دینے والے سکیوریٹی عہدیداروں نے انہیں روک دیا جب ایس راجیا نے سکیوریٹی عہدیداروں کو بتایا کہ وہ رکن اسمبلی ہیں سکیوریٹی عہدیداروں نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا اور شناختی کارڈ طلب کیا جب رکن اسمبلی نے اپنا شناختی کارڈ بتایا تو سکیوریٹی گارڈ نے انہیں پیدل اندر جانے کی اجازت دی مگر آٹو کے ذریعہ سکریٹریٹ میں جانے کی اجازت نہیں دی جس پر سی پی ایم کے رکن اسمبلی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی بلاک تک پیدل گئے ۔ راجیا نے کہا کہ وہ اسپیکر اسمبلی سے شکایت کریںگے ۔