رکن اسمبلی آلیر و گورنمنٹ وہپ سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے

حیدرآباد۔ 6 جون (سیاست نیوز) رکن اسمبلی آلیر و گورنمنٹ وہپ جی سنیتا مہیندر ریڈی آج ایک سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئیں۔ اس حادثہ میں ان کی کار کو شدید نقصان پہنچا اور رکن اسمبلی کو بھی زخم آئے۔ آج صبح سنیتا ریڈی اپنی اِننووا کار میں آر ٹی سی کراس روڈ سے ناگول کی سمت جارہی تھیں کہ اچانک کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ کار کا بانیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس حادثہ میں وہ کرشماتی طور پر بچ گئیں اور انہیں قریب میں واقع ایک دواخانہ میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔