رچہ کنڈہ پولیس سے منسٹریل اسٹاف کیلئے فلاحی اقدامات

کمشنریٹ کی نئی عمارت تک رسائی کیلئے بس سرویس کا آغاز
حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے منسٹریل اسٹاف کیلئے فلاحی ا قدامات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ کمشنریٹ کی نئی عمارت تک پہونچنے میں اسٹاف کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے کمشنر رچہ کنڈہ نے بس سرویس کے سہولیات کا فیصلہ کیا تھا اور آج کمشنر مہیش مرلی دھر بھگوت نے اس سلسلہ میں نئی بس سرویس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے آر ٹی سی ڈپو منیجر مسٹر ونود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمشنریٹ کی عمارت نریڈمیڈ علاقہ میں منتقل ہونے کے بعد کمشنریٹ میں خدمات انجام دینے والے منسٹریل اسٹاف کو مشکلات پیش آرہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کشائی گورہ آر ٹی سی بس ڈپو منیجر سے نمائندگی کرتے ہوئے صبح اور شام کے اوقات دو بس سرویس کی خدمات کا آغاز کیا گیا ۔ اس سرویس کے آغاز سے قبل اسٹاف کو کمشنریٹ پہونچنے کیلئے تین بس سرویس بدل کر دفتر پہونچنا پڑ رہا تھا ۔ اس موقع پر منسٹریل اسٹاف کے علاوہ آر ٹی سی کا اسٹاف موجود تھا ۔