حیدرآباد ۔ 25 ؍ جون ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے غیر قانونی طو رپر گٹکھا تیار کرنے والے دو کمپنیوں پر دھاوا کرتے ہوئے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دو کلو ممنوعہ گٹکھا برآمدکرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھاگوت نے بتایا کہ آدھی باپٹلہ پولیس نے کے کے انڈسٹریز پر دھاوا کرکے کمپنی کے مالک ببن کو جسجسکا تعلق کرناٹک سے ہے گرفتار کرلیا اور اسکے قبضہ سے 5 لاکھ مالیتی گٹکھا برآمد کرلیا ۔ اسی طرح ملکاجگیری کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے پہاڑی شریف مامڑی پلی میں تیار کئے جانے والے گٹکھا فیکٹری پر دھاوا کیا اور گٹکھا برآمد کرلیا ۔فیکٹری مالک سید رشید جو بیگم بازار میں گٹکھا کا کاروبار چلاتا ہے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایاکہ اس کاروائی میں جملہ 15 لاکھ مالیتی گٹکھا برآمد کیا گیا ۔