واشنگٹن، 3 جون (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سابق مالیاتی آفیسر رچرڈ اسپینسر کو امریکی بحریہ کے سکریٹری مقرر کریں گے ۔وہائٹ ہاؤس نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ا سپینسر اس سے پہلے امریکی بحریہ میں کیپٹن رہ چکے ہیں اور دفاعی بزنس بورڈ میں پانچ سال تک کام کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ بورڈ میں وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
دہشت گردانہ حملے کے مدنظر ’راک ایم رنگ ‘کو خالی کرایا گیا
برلن، 3 جون (رائٹر) جرمنی پولیس نے دہشت گردانہ حملے کے مدنظر جنوبی شہر نورمبرگ کے قریب واقع ایک ایرینا میں چل رہے تین روزہ ‘ راک ‘ایم رنگ’ تقریب کو بند کرواکر وہاں سے تمام لوگوں کو باہر نکال دیا ہے ۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے پاس کچھ ایسی چیزیں ہیں جس سے ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے خطرے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تین روزہ ‘ راک ایم رنگ’ کی تقریب میں ہر سال لاکھوں لوگ آتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کے نقطہ نظر سے ہم اور زیادہ معلومات مہیا نہیں کرا سکتے ۔ ہم تمام احتیاطی اقدام کر لئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو انگلینڈ کے مانچسٹر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے جرمنی بھی سلامتی کے معاملے پر پوری طرح خبردارہے اور اس نے 1200 مزید جوانوں کی تعینات کیا ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ غلط ثابت ہوا اور فیسٹیول کا احیاء عمل میں لایا جارہا ہے۔