رپورٹر سیاست محمد مبشرالدین خرم کا دورہ فلپائن

حیدرآباد۔26جون(سیاست نیوز) اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست محمد مبشر الدین خرم 5 روزہ دورۂ فلپائن کیلئے اتوار کی شام  روانہ ہوئے۔جہاں وہ ’’دواؤ میڈیکل اسکول فاؤنڈیشن ‘‘ کے تحت چلائے جانے والے میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا مشاہدہ کریں گے۔ اس 5روزہ دورۂ فلپائن کے دوران وہ عالمی فورم برائے تحریک آزاد فلسطین کے قائدین سے مندیناؤ میں ملاقات کریں گے۔ محمد مبشر الدین خرم سابق میں افمی کے علاوہ دفتر خارجہ امریکہ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں علاوہ ازیں وہ پاکستان ‘ ایران‘ لبنان‘ ترکی اور شام کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہ 5روزہ دورۂ فلپائن کے بعد یکم جولائی کو براہ سنگاپور حیدرآباد واپس ہوں گے۔