رُکن اسمبلی کی منگیتر عاشق کیساتھ فرار

چینائی ۔5 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو میں اے آئی ڈی ایم کے پارٹی کے رکن اسمبلی ایشورن کی ہونے والی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ مبینہ طورپر فرار ہوگئی ۔ 12 ستمبر کو ان دونوں کی شادی طئے تھی اور شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ بھوانی ساگر اسمبلی حلقہ کے نمائندہ 43 سالہ ایشورن کی منگنی 23 سالہ سندھیا سے حالیہ دنوں طئے پائی اور 12 ستمبر کو ان دونوں کی شادی ایک مندر کے احاطہ میں انجام دی جانے والی تھی لیکن سندھیا اچانک گھر سے لاپتہ ہوگئی ۔ سندھیا کی ماں نے بیٹی کے لاپتہ ہونے کی شکایت پولیس میں درج کروائی ۔