واشنگٹن۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہوا بازی شعبہ کے ماہر ایک ہند نژاد امریکی روی چودھری کو امریکی قومی ہوا بازی اتھاریٹی میں کلیدی عہدہ دیا گیا ہے جہاں وہ ملک گیر پیمانے پر 9 مختلف علاقوں میں ہوا بازی کی سرگرمیوں کے نگران ہوں گے۔ روی چودھری کو جو سابق امریکی ایرفورس آفیسر ہیں، وفاقی ہوابازی انتظامیہ (ایف اے اے) میں بحیثیت ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائے علاقائی و مرکزی آپریشنس مقرر کیا گیا ہے۔