روی داس کے مندر میں دلت کے مجسمہ کی تنصیب پر تنازعہ

مظفر نگر(اترپردیش) ۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گاڑیہ گاؤں میں دلتوں کے ایک گروپ کو 2018 کے دلتوں کے ایک بڑے احتجاج کے دوران ہلاک ہوئے شخص کی یاد میں اس کا مجسمہ نصب کرنے سے پولیس نے روک دیا جس پر اس علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ پولیس کے بیان کے بموجب دلت مہلوک امریش کا مجسمہ سنت روی داس مندر میں نصب کرنا چاہتے تھے ۔ تاہم انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے باعث پولیس نے انہیں اپنے منصوبہ پر عمل کرنے نہیں دیا جس سے اس گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ۔