حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ٹی آر ایس قائد مسٹر کے رویندر ریڈی نے تلنگانہ اسٹیٹ کارپوریشن بینک میں آج بحیثیت چیرمین جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بہتر خدمات انجام دینے کا عزم کیا اور کہا کہ ان کی ترجیح میں کسانوں کو بروقت مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دے سکیں ۔ کارپوریشن بینک کے نئے چیرمین نے مزید کہا کہ حکومت تلنگانہ کارپوریشن ہذا کے ذریعہ کسانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ آنے والے موسم خریف میں زرعی قرض حاصل کرسکیں ۔۔